google.com, pub-4128208126578262, DIRECT, f08c47fec0942fa0
دنیا

پاک بھارت کشیدگی : نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم کردیا گیا، یہ مرکز تمام صوبوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ چوبیس گھنٹے رابطہ برقرار رکھے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر، آج نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت ایک ہنگامی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، سی ای او ڈریپ، وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندگان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، اور آزاد جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر ہیلتھ سمیت دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

Related posts

پاک بھارت تعلقات دونوں ممالک کے درمیان کئی برسوں سے ڈیڈ لاک ہے اور دو طرفہ بات چیت کے دروازے بھی بند ہیں

admin

مائیکروسافٹ نے اپنے ویڈیو چیٹنگ پلیٹ فارم ’اسکائپ‘ کو بند کردیا

admin

1972 میں سیارہ زہرہ کی طرف بھیجا گیا خلائی مشن زمین پر ’گرنے‘ والا ہے

admin