پاکستان

نجی ٹیلی ویژن چینل کی خاتون اینکر تین بچوں اور شوہر سمیت بابو سر کے سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق

ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کی اینکر کی فیملی سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی تصدیق کردی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن ’ خیبر نیوز ’کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے5 افراد کے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہونے کے بارے میں ان کے لواحقین نے تلاش کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔
فیض اللہ کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے لاپتا ہونےکے بارے میں لیاقت کے خاندان کی طرف سے شکایت سامنے آئی ہے۔فیض اللہ کے مطابق عینی شاہدین نے 10 سے 15 سیاحوں کے شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہنے کی اطلاع دی ہے جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اب تک 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور دیگر لاپتا سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلابی ملبے میں سرچ آپریشن میں سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بحالی اور سرچ آپریشن میں دیامر پولیس ، انتظامیہ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریسکیو 1122 ،افواج پاکستان اور جی بی اسکاؤٹس بھی شامل ہیں ۔

Related posts

��� ��� سنی لیون کی زندگی بارے اہم انکشافات

admin

پی سی بی کے سربراہ نقوی کو بھارت میں آئی سی سی میٹنگ، آئی پی ایل فائنل میں شرکت کے لیے ‘دعوت نامہ موصول’

admin

دار اور انڈونیشی وزیر کی ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری کو دوطرفہ تعلقات کی بنیاد قرار

admin