google.com, pub-4128208126578262, DIRECT, f08c47fec0942fa0
انٹر نیشنلتازہ ترینخاص خبریںصفہ اول

ایک اور امر یکی خاتون ”پنڈو“نوجوان کے محبت میں پاکستان پہنچ گئی

سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد امریکی خاتون نے جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلی۔ساؤتھ کیرولینا کی رہائشی 27 سالہ امریکی خاتون کیرنشا میڈسائن گریس کی جھنگ کے رہائشی 29 سالہ نعیم الحسن سے 2 سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

مریم نوازشر یف یا عمران خان؟ دونوں میں سے کس کے ساتھ ہیں؟ جنت مرزا کے جواب نے صحافی کو بھی پر یشان کر دیا

امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا اسلامی نام کنیز عائشہ رکھ لیا، اور نکاح کرکے مقامی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔نعیم الحسن اور کیرنشا کی دوستی کا آغاز 2 سال قبل سوشل میڈیا پر ہوا، جو رفتہ رفتہ گہری ہوتی گئی، مستقل رابطے کے بعد کیرنشا پاکستان پہنچیں اور جھنگ میں جامعہ عربیہ دارالہدیٰ میں اسلام قبول کیا۔

نکاح کی تقریب ایڈووکیٹ عامر شہزاد کے چیمبر میں منعقد ہوئی، جس میں رانا عامر، کنیز عائشہ اور دیگر نے شرکت کی، تقریب کے دوران امریکی خاتون نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اسلام اور نعیم الحسن کی محبت سے متاثر ہو کر پاکستان آئی ہیں۔واضح رہے کہ شادی سے قبل کنیز امریکا میں شادی شدہ تھیں، اور ان کے تین بچے بھی ہیں، انہوں نے نعیم الحسن سے تعلق قائم کرنے سے قبل اپنے سابق شوہر سے طلاق لے لی تھی۔

Related posts

فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب

admin

دنیا کے خوبصورت ترین آبشار

admin

Apple Pay Coming to Nearly 1700 ALDI Grocery Stores Across United States

admin