google.com, pub-4128208126578262, DIRECT, f08c47fec0942fa0
صفہ اول

بھارتی حکومت نے پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کردیے

بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی نیوز اور ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے بعد اب متعدد شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی حکومت نے متعدد اداکاروں، گلوکاروں اور فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ملک بھر میں بلاک کردیا۔

پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک جیسے ہی کوئی صارف رسائی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے انسٹاگرام کی جانب سے ایک پیغام پڑھنے کو ملتا ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں۔

پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام پر میسیج دیا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹس کو بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر بلاک کیا گیا۔

بھارت میں جن پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیا گیا ہے، ان میں ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، سجل علی، بلال عباس خان اور صبا قمر جیسے اداکار شامل ہیں۔

ممکنہ طور پر بھارتی حکومت نے دیگر پاکستانی فنکاروں کے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کیے ہوں گے، تاہم فوری طور پر تمام اداکاروں کے بلاک اکاؤنٹس کی فہرست سامنے نہیں آ سکی۔

بھارتی حکومت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے حکومت پاکستان کا ایک اکاؤنٹ بھی اپنے ملک میں بلاک کردیا تھا۔

حکومت پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس بھی کیا تھا لیکن اس باوجود بھارتی حکومت کے الزامات جاری ہیں اور انڈین حکومت نے پاکستانی نیوز اور ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب اکاؤنٹس بھی بلاک کر رکھے ہیں۔

بھارتی حکومت نے حملے کے بعد تمام پاکستانیوں کے ویزا منسوخ کرنے کے علاوہ سفارتی عملہ بھی محدود کردیا تھا اور اب انڈین حکومت نے خوف سے پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے۔

Related posts

Pea Milk Hits US Supermarkets, Threatening Dairy Industry

admin

اللہ کا انعام، پاکستان – حافظ سعید

admin

THE Alliance Authorized to Establish Contingency Fund

admin