مصدق ملک
صفہ اول

موسمیاتی حکمرانی میں اے آئی کا کردار اہم ہے، مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے موسمیاتی حکمرانی اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے آئی کی مدد سے موسمیاتی خطرات کی پیشگی نشاندہی اور روک تھام ممکن ہو سکتی ہے، جو پاکستان جیسے ممالک کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پالیسی سازی میں اکثر محدود اور بکھرے ہوئے ڈیٹا کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، جنہیں اے آئی کے مؤثر استعمال سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان ولنریبیلٹی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کے بیس اضلاع کو موسمیاتی خطرات کے اعتبار سے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جن میں اٹھارہ اضلاع بلوچستان جبکہ دو اضلاع خیبر پختونخوا میں واقع ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کو اپنائے بغیر موسمیاتی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنا ممکن نہیں، اس لیے اے آئی کو قومی سطح پر موسمیاتی حکمت عملی کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

Related posts

اسٹیٹ آف دی یونین خطاب – بابر ستار

admin

Don’t Expect Tax Reform To Give A Big Boost To The Stock Market

admin

پاکستان کبڈی ٹیم کو بھارت میں ہونے والے میگاایونٹ سے باہر کردیا گیا

admin