صفہ اول

حافظ آباد کے نوجوان کرکٹر رانا سجاول کی تباہ کن باؤلنگ، ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار

ایڈیٹر کرائم قیصر ندیم ساقی… پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ گریڈ ٹو سروسز ڈپارٹمنٹ کے نوجوان اور باصلاحیت فاسٹ باؤلر رانا سجاول نے اپنی شاندار باؤلنگ سے سب کو متاثر کر دیا۔ حالیہ میچ میں انہوں نے SSG ڈپارٹمنٹ کے خلاف چھ اہم کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔رانا سجاول کی باؤلنگ میں غیرمعمولی رفتار، درست لائن اور لینتھ کے ساتھ جارحانہ انداز نمایاں رہا، جس نے مخالف بلے بازوں کو بے بس کر دیا۔ ان کی اس کارکردگی کو نہ صرف کرکٹ شائقین نے سراہا بلکہ کوچز اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی بھرپور داد دی۔یہ کارکردگی رانا سجاول کی محنت، لگن اور عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کا ایک درخشاں ستارہ بن کر ابھریں۔ اگر وہ اسی جذبے اور تسلسل سے کھیلتے رہے تو یقینا حافظ آباد کا نام ملکی سطح پر مزید روشن کریں گے۔

Related posts

ڈانلڈ ٹرمپ اور ہلاری کلنٹن کے مابین تقریری مقابلہ

admin

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے سربراہ مملکت کو قتل کرنے کا اعلان کر دیا

admin

سوشل میڈیا پر اہم ترین شخصیات کے اکائونٹس اور ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ۔۔۔!

admin