google.com, pub-4128208126578262, DIRECT, f08c47fec0942fa0
دنیا

پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، دہلی ایئرپورٹ پر آج 90 پروازیں منسوخ

بھارت کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ دہلی ایئرپورٹ پر آج 90 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

بھارتی سرکاری میڈیا پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے بتایا ہے کہ دہلی ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی کل 90 پروازیں آج منسوخ کی گئی ہیں جن میں 5 بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔

بھارت کے سرکاری میڈیا نے مزید بتایا کہ یہ پروازیں ایئرپورٹس کی بندش کے نتیجے میں منسوخ کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز سے پاکستان کے جوابی حملے کے خوف سے ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 27 ایئرپورٹس بند کررکھے ہیں۔

شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا تھا کہ یہ ہوائی اڈے 10 مئی کی صبح 5 بج کر 29 منٹ تک بند رہیں گے۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق سری نگر، لیہہ، امرتسر، چندی گڑھ، پٹیالہ، شملہ، دھرم شالہ، جودھ پور، بیکانیر، جیسلمیر، کشن گڑھ، بھودرہ، راجستھان، کانڈلا، کیشود اور بھوج ہوائی اڈے بند رہیں گے۔

دی ہندو نے مزید کہا کہ ان میں سے بہت سے ہوائی اڈے ایئر لائنز اور انڈین ایئر فورس مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔

Related posts

پاک بھارت کشیدگی : نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم

admin

پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے کیسے جان بچائی؟

admin

پاکستان سے بڑی بریکنگ نیوز خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا

admin