چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے "معرکۂ حق / آپریشن بنیانُ المرصوص” کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں اور معصوم شہریوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے ہر زخمی جوان سے انفرادی طور پر ملاقات کی، ان کی بے مثال بہادری، قربانی اور فرض شناسی کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اپنے بہادر سپاہیوں کی دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یہ دورہ نہ صرف زخمیوں کے حوصلے کی تقویت کا باعث بنا بلکہ پوری قوم کے لیے ایک پیغام بھی تھا کہ مادرِ وطن کے محافظوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
