google.com, pub-4128208126578262, DIRECT, f08c47fec0942fa0
صفہ اول

بے شرم، بے رحم اور سنگل دل شخص بھارت کا وزیر اعظم ہے، پرکاش راج

بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بے شرم، بے رحم اور سنگل دل شخص قرار دے دیا۔

پرکاش راج کی جانب سے حال ہی میں بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع وایاناڈ میں منعقد ہونے والے ادبی فیسٹیول میں کی جانے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہیں نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویاناڈ لٹریچر فیسٹیول کے ایک سیشن میں پرکاش راج سے پوچھا گیا کہ کچھ عرصہ قبل نریندر مودی نے کپور خاندان سے ملاقات کی لیکن ان ہی دنوں وہ منی پور میں ہونے والے فسادات رکوانے کے لیے متاثرہ علاقے نہیں گئے، اس معاملے کو وہ کیسے دیکھتے ہیں؟

https://www.facebook.com/share/v/1Ay4n3dRW5/

پرکاش راج نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو یہ جان لیں کہ کپور خاندان سے اداکار خاندان ہے، جس سے ایک اداکار نے ملاقات کی، وزیر اعظم ان سے نہیں ملے۔

انہوں نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر منی پور کسی دوسرے ملک میں ہوتا تو شاید نریندر مودی دکھاوے اور ڈرامے کی خاطر وہاں جاتے لیکن وہ اپنے ملک کے علاقے میں نہیں گئے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ہمارے پاس ایک ایسا شخص وزیر اعظم ہے، جس کا کوئی وژن، مقصد اور لائحہ عمل نہیں ہے۔

Related posts

سوشل میڈیا پر اہم ترین شخصیات کے اکائونٹس اور ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ۔۔۔!

admin

ایرانی صدر کی تلاش کے لیے ڈرون طیاروں کی پروازیں

admin

Mortgage Applications Leap Nearly 10% on Lowest Rates

admin