صفہ اول

ایرانی صدر کی تلاش کے لیے ڈرون طیاروں کی پروازیں

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی تلاش میں 20 ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں تاہم موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو حکام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، حادثے کا مقام پہاڑی جنگلات میں ہے جہاں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جس کے باعث لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں تاخیر ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم کا قافلہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کر کے واپس آ رہا تھا کہ صدر اور وزیرخارجہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے،ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا مقام شمال مغربی صوبے آزربائیجان شرقی میں اوزی گاؤں کے قریب ہے۔

Related posts

20گریڈ سے ریٹائر خاتون سرکاری افسر کوپاگل خانے میں داخل کرادیاگیا،وجہ انتہائی افسوسناک

admin

معاشرتی تصویر میں رنگ کیسے بھریں – وجاحت مسعود

admin

No More 6% Commissions – These Brokers Will Sell Your House For a Flat Fee

admin