google.com, pub-4128208126578262, DIRECT, f08c47fec0942fa0
خاص خبریں

200 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑا ریلیف

ومت نے بجلی بلوں میں شفافیت کیلئے ’اپنامیٹر، اپنی ریڈنگ‘ کے تحت پاوراسمارٹ ایپ متعارف کروادی۔وزارتِ پاورڈویژن کی جانب سے بجلی صارفین کوبراہِ راست نظام کا حصہ بنانے پاور اسمارٹ ایپ متعارف کروادی۔وزیراعظم شہبازشریف نے پاوراسمارٹ ایپ کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔فیچر صارفین کو مقررہ تاریخ پرمیٹر کی تصویراپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، ایپ پر تصویراپ لوڈ کرنے کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔نظام سےاوور بلنگ،غیرضروری مداخلت اور شکایات میں خاطرخواہ کمی آئے گی۔نظام کا مقصد اووربلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور تاخیر کے مسائل کا مؤثرحل فراہم کرناہے، نظام گورننس میں ایک ٹھوس اصلاح ہے، جو صارفین کو حقیقی معنوں میں بااختیاربناتی ہے۔ نظام سے صارفین بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے۔صارف مقررہ دن پر ریڈنگ دے تو بعد میں لی گئی میٹرریڈر کی ریڈنگ ترجیح نہیں ہوگی، بجلی کے بل میں صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائے گی۔ یہ نظام خاص طورپراُن صارفین کیلئے فائدہ مندہےجوحکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں۔خیال رہے کہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل تقریباً 2ہزار330 روپے ہوتا ہے، صرف ایک یونٹ کے اضافے پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل 8ہزار104 روپے ہوجاتا ہے۔ ایپ سے مستحق افراد بروقت ریڈنگ فراہم کرکے اپنی سبسڈی سےمستفید رہیں گے۔

Related posts

ایک اور امر یکی خاتون ”پنڈو“نوجوان کے محبت میں پاکستان پہنچ گئی

admin

تھانہ اروپ کے ایس ایچ او نے منشیات فروشوں کو اپنا مالشی بنا لیا‘ویڈیو سامنے آگئی

admin