google.com, pub-4128208126578262, DIRECT, f08c47fec0942fa0
شوبز

الفلاح تھیٹر کی بندش کے خلاف چیئرمین ارشد چوہدری اور شوبز فنکاروں کا احتجاج

لاہور( خضر عباس سے)الفلاح تھیٹر کی بندش کے خلاف چیئرمین ارشد چوہدری اور شوبز فنکاروں کا احتجاج’ حکومت سے فوری تھیٹر کو سیل کرنے کا اقدام واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔پریس کانفرنس میں کامیڈین آغا ماجد، ساجن عباس، عابد علی، پروڈیوسر ارشد چوہدری اور ڈاکٹر منور چاند شریک ہوئے کامیڈین امانت چن، عابد چارلی اور ایوب مرزا کی بھی شرکت ارشد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 35 سال سے تھیٹر کا کام کر رہا ہوں امان اللہ، ببو برال، مستانہ، ناصر چنیوٹی، نسیم وکی نے میرے ساتھ کام کیا ہمیشہ فیملی کھیل پیش کئے، ایسا کام کبھی نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو،مشکل حالات میں بھی میرا تھیٹر کبھی بند نہیں ہوا، ہمسایہ ملک میرے تھیٹر ڈراموں کی کاپی کر رہا ہے،الفلاح تھیٹر 2003 میں لیا تھا،2013 میں لیز میرے نام کر دی گئی، معاہدے میں لکھا ہے کہ پہلی چوائس میری ہوگی،میں نے خط لکھا کہ تھیٹر کھنڈر ہے اس پر پیسے لگانے ہیں، حکومت پنجاب نے مجھے پیسے لگانے کی اجازت دی، میری اس تھیٹر میں 8 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، عدالت عالیہ نے مجھے حکم امتناعی جاری کر دیا، احکومت نے 25 لاکھ روپے کرایہ ڈیمانڈ کیا،بہترین کرسیاں، لیزر لائٹس، ائیر کنڈیشنڈ لگائے، ہم ڈیلی ویجز والے افراد ہیں،

23 مئی کو شب خون مار کر تھیٹر سیل کر دیا گیا، رات فون کرکے کہتے آپ کا سامان چوری ہوگیا ہے، جائے وقوعہ پر پہنچے تو ٹرک لگا کر سامان اٹھایا جا رہا تھا، رات 9 بجے ایس ایچ او نے کمپیوٹر رسید دینے سے انکار کر دیا،پانچ سو افراد کا روزانہ کی بنیاد پر روزگار وابستہ ہے، وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم فنکاروں کو انصاف مہیا کریں، مال روڈ پر واقعہ کسی عمارت کو گرایا نہیں جا سکتا، اگر انصاف نہ مل تو کالی بھیڑوں کے خلاف گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرینگے، ہمارا سامان مال غنیمت سمجھ کر چوری کیا جا رہا ہے،عدالت سے آرڈر لیکر ایف آئی آر بھی کروائیں گے، الفلاح بلڈنگ کا ایڈمنسٹریٹر غیر قانونی لیٹر جاری کر رہا ہے

Related posts

ایپل آئی فون کی فروخت کا آغاز کئی کلومیٹر طویل قطاریں لگ گئیں

admin

لاہور کے دو نامور تھیٹرز کے لائسنس منسوخ ! حکومتی فیصلے کے خلاف فنکاروں کا احتجاج کا امکان

admin

ٹک ٹاکر کنول آفتاب کا والد سے متعلق حیران کن انکشاف

admin