لاہور(شوبز رپورٹر) پاکستان کے نامور اداکارہ ندا چوہدری ‘نیلو خان’نگار چوہدری اور خوبصورت کیف نے لاہور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس سے خطاب کے دوران اداکارہ خوشبو خان کے لگائے جانیوالے الزامات کو مکمل طور پر مستردکرتے ہوئے کہا کہ خوشبو خان پاگل ہوچکی ہے اور اب نانی بن چکی ہیں وہ خود کو شوبز میں زندہ رکھنے کے لیے نئی اور کامیاب لڑکیوں کے ساتھ ملکر اسٹیج ڈرامے کرتیں ہیں وہ ٹک ٹاک میں ہمیں نہ صرف گالیاں بلکہ دھمکیاں بھی دیتی رہی ہیں جس کی ویڈیوز مجھے ہیں خوشبو خان اپنے گھر میں پارٹیاں کرواتی ہیں جہاں پر جو کچھ ہوتا ہے اسکو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا اور سب جانتے ہیں کہ خوشبو خان کے جرائم پیشہ لوگوں کیساتھ تعلقات ہیں جن کے ذریعے وہ ہمیں قتل کی دھمکیاں بھی دلواتی رہی نیلو خان نے کہا کہ مجھے خوشبو خان اپنے گھر میں پارٹی میں ڈانس سمیت دیگر معاملات کے لیے بلاتی رہی ہے مگر میں نہیں گئی اسکو شر م آنی چاہیے اور یہ ڈرامے وہ کر رہی ہے ندا چوہدری نے کہا کہ میری کسی کیساتھ کوئی لڑائی نہیں اور نہ میں نے کسی کو دھمکی دی ہے اور اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے
