google.com, pub-4128208126578262, DIRECT, f08c47fec0942fa0
شوبز

خوشبوخان نے اپنے ساتھ ظلم کی کہانی سنادی ‘حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور (خضر عباس سے ) اسٹیج ‘اردو’پشتو’پنجابی فلموں کی نامور اداکارہ خوشبو خان نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پرچلنے والی مہم پر نگران وزیر اعلی پنجاب سمیت حکومتی شخصیات اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ لاہور میں اداکارہ خوشبو خان نے سینئر فلم ڈائریکٹر الطاف حسین،حسن عسکری ، مسعود بٹ،دردانہ رحمان ،جرار رضوی،ہنی شہزادی،ڈاکٹر اجمل ملک، سید محمد یوسف،شہزاد معراج گجر ایڈووکیٹ،عاصم سہیل ایڈووکیٹ،شہباز چوہدری ایڈووکیٹ، حیدر گجر اور عباس حیدر سمیت دیگر کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کے دوران کہا کہ کچھ عناصر میرے خلاف سوشل میڈیا پر نہ صرف جھوٹی مہم چلا رہے ہیں بلکہ میرے خلاف دیگر فورمز پر بھی منفی پروپگنڈہ کیا جارہا ہے وقت آچکا ہے کہ حکومت ایسے افراد کیخلاف سخت نوٹس لے اور مجھے تحفظ فراہم کیاجائے جبکہ دیگر شوبز شخصیات نے کہا کہ خوشبو کا ماضی اور حال ہمارے سامنے ہے وہ شوبز میں اپنی محنت سے آج اس مقام تک پہنچی ہیں، ہمارا بھی حکومت سے یہی پرزور مطالبہ ہے کہ جو بھی کسی کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاتا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور اس عمل کو اتنا سخت بنا دیا جائے تاکہ معاشرے سے یہ چیز ختم ہوجائے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر آئے دن تھیٹروں کے حوالے سے ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جس کو اللہ عزت دے اس کی عزت کرنی چاہیے، حسد سے کچھ نہیں ہوتا، کام سے اپنا نام بنائیں۔مقررین نے کہا کہ پریس کانفرنس کا واحد مقصد یہی ہے کہ معاشرے سے سوشل میڈیا کے بدمست ہاتھی کو کنٹرول کیا جائے، یہ حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمارا معاشرہ تباہ ہوجائے گا۔

Related posts

ادکارہ ریشم کی لنگر تقسیم کرتے بڑی” چوری” پکڑی گئی

admin

ایپل آئی فون کی فروخت کا آغاز کئی کلومیٹر طویل قطاریں لگ گئیں

admin

بالی ووڈ پر سنگین بیماریوں کے گہرے سائے

admin