لاہور(خضر عباس سے ) اسٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو خان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے سمیت دیگر الزامات پر ماضی کی نامور اداکار ہ نیلوخان اور اسٹیج اداکارہ خوبصورت کیف کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے

مقدمے میں خوشبو خان نے الزام عائد کیا ہے کہ نیلو خان اور خوبصورت کیف نے انکو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے سمیت خطر ناک نتائج کی بات کی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی میرے خلاف منفی مہم چلا رہی ہے اس لیے انکو گر فتار کر نے کے ساتھ ساتھ مجھے اور میرے خاندان کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جبکہ اس حوالے سے رابطہ کر نے پر نیلوخان اور خوبصورت کیف نے کہا کہ ہم کسی سے خوفزدہ نہیں تمام حالات کا آئین اور قانون کے مطابق سامنا کر یں گی اور انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔
